اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت و کنبہ بہبود نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے اس کی نقل سبھی ہالوں کے طلباء میں تقسیم کی جائے، ساتھ ہی سبھی اسکولوں اور یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر لگائے جائیں تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا ہو۔
پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو ہم ایک جگہ پر جمع ہونے سے بچیں، ہالوں کے سالانہ ثقافتی پروگراموں کو ملتوی کیا جائے اور کینیڈی ہال میں کسی پروگرام کی منظوری نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ قومی و بین الاقوامی سمینار، کانفرنس اور مذاکرے اگر ممکن ہو تو ملتوی کر دیے جائیں۔ غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے۔
انہوں نے میڈیکل کالج انتظامیہ سے کہا کہ احتیاط کے طور پر ایئسولیشن وارڈ کو بھی تیار رکھا جائے۔
میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیئر سمیت پرووسٹوں سے رابطہ کرکے کورونا وائرس کے سلسلے میں بیداری پیدا کی جائے۔ ساتھ ہی سبھی فیکلٹیوں کے ڈین بھی سربراہان شعبہ کے ساتھ میٹنگ کرکے مرکزی حکومت کی ایڈوائزری کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں مگر تدابیر کرنا لازمی ہے۔