ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اے ایم یو کے دورہ پر - یوگی مسلم یونیورسٹی میں

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا کے متعلق کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے، جہاں وہ تقریبا تین گھنٹہ قیام کریں گے اور اس دوران اے ایم یو کے وائس چانسلر، اے ایم یو انتظامیہ اور علیگڑھ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ بھی کرینگے۔

cm yogi adityanath on a visit to aligarh
وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اے ایم یو کے دورہ پر
author img

By

Published : May 13, 2021, 11:58 AM IST

Updated : May 13, 2021, 12:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا کے متعلق کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج علیگڑھ کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ صبح 10:50 پر اے ایم یو کے ولنگٹن کرکٹ پویلین پر بنے ہیلی پیڈ پر اترے۔

وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ اے ایم یو کے دورہ پر

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پہلی مرتبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مکمل طور پر بند ہے، یونیورسٹی کے تقریبا سبھی رہائشی ہال بھی بند ہے۔

وزیر اعلیٰ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں تقریباً تین گھنٹے تک قیام کرینگے۔ اس دوران اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ساتھ اے ایم یو انتظامیہ اور علیگڑھ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ایک خاص میٹنگ اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں کریں گے۔

واضح رہے 22 دسمبر 2020 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے آن لائن شرکت کی تھی اس دوران ان کی مخالفت کی بھی آواز بلند ہوئی تھی لیکن زبردست حفاظتی انتظامات کی وجہ سے تقریب کو کامیاب بنایا گیا تھا۔

وزیر اعلی کے اے ایم یو آمد کے سبب کی جارہی تیاریوں کے متعلق علی گڑھ کے اے ڈی ایم (جوڈیشل) نے بتایا کہ آج اے ایم یو میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ آرہے ہیں، اے ایم یو کے کرکٹ گراؤنڈ میں ان کا ہیلی کاپٹر اتارا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسٹرانگ روم، اور سیف ہاؤس کی بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Last Updated : May 13, 2021, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.