جیسے جیسے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، بی جے پی کارکنان پوری ریاست کے اندر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہٹائے جانے کو لے کر بی جے پی سراپا احتجاج ہے۔ اس ضمن میں بی جے پی یووا مورچہ کے لوگوں نے گاندھی پارک تھانہ علاقے کے پرانے روڈ ویز بس اسٹینڈ کے نزدیک محمد علی جناح کی تصویر بیت الخلاء میں چسپاں کردی۔
بی جے پی کے یووا ترجمان شیوانگ تیواری نے کہا کہ محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندر نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر برسوں سے لگی ہے۔
مزید پڑھیں: بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش
حال کے کچھ برسوں میں بی جے پی اسے سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرکے ایک خاص طبقے کے وووٹ حاصل کرتے آئی ہے۔ اب جب کہ یوپی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں تو ایک بار پھر محمد علی جناح کی تصویر کے سہارے سیاسی روٹیاں سینکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔