ETV Bharat / city

اے ایم یو: 10ویں 12ویں جماعت کے امتحانات آف لائن ہوں گے - High school exam 1 april

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات یکم اور بارویں کے تین اپریل سے آف لائن ہوں گے۔ امتحانات سے تین چار روز قبل طلبہ کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

amu
اے ایم یو
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 12:20 AM IST

Updated : Mar 27, 2021, 2:06 AM IST

کورونا وبا کے سبب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کلاسز اور امتحانات اب تک آن لائن ہو رہے ہیں لیکن اب یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ طے پایا کہ یونیورسٹی کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو آن لائن طریقے سے کورونا وبا کی رہنما ہدایات کے مطابق یکم اپریل 2021 سے کرائے جائنگے۔

دسویں جماعت کے امتحان یکم اپریل سے اور بارہویں جماعت کے امتحان تین اپریل سے شروع ہونگے۔

اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کے مطابق دسویں اور بارویں جماعت کے طلبہ و طالبات جو ہاسٹل میں رہتے ہیں ان کو امتحان سے تین چار روز قبل ہاسٹل میں رہنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

دسویں جماعت کے امتحان یکم اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کو تین چار روز قبل رہنے کی اجازت ہوگی اور اسی طرح بارہویں جماعت کے امتحان تین اپریل سے شروع ہونگے۔ بارہویں جماعت کے طلبہ کیلئے علامہ ہال 30 مارچ سے کھل جائے گا۔

طلبہ جب اپنے گھر سے آئیں گے تو وہ بھی سرٹیفکیٹ لے کر آئیں گے کہ ان کو کسی طرح کی کوئی بیماری اور پریشانی نہیں ہے اور یہاں پر آنے کے بعد بھی انکی تھرمل اسکریننگ ہوگی اس کے بعد ہی ہاسٹل میں ان کو داخل ہونے دیا جائے گا۔

علامہ اقبال ہال میں تقریبا 475 طلبہ رہتے ہیں جس کے لئے تقریبا 231 کمرے موجود ہیں۔ تو اس طریقہ سے ایک کمرے میں 2 طلبہ رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح عبداللہ ہال میں 308 طالبات رہتی ہیں وہاں پر تو کافی کمرے ہیں تو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی ایک یا دو طالبات رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ملک کی تحریک آزادی میں ایم اے او پیش پیش تھا'

طلبہ کے آنے سے پہلے ہاسٹل کو اچھی طرح سے سینیٹائز کیا جائے گا۔ امتحان کے کمروں پر بھی پوری طرح سے کورونا وبا کی ہدایات کے مطابق انتظامات کیے جائیں گے۔ سینیٹائزر، ماسک اور دوری کا پورا انتظام ہوگا۔ امتحان کے کمروں میں بھی دوری اختیار کی جائے گی۔ اے ایم یو انتظامیہ پوری کوشش کرے گی کورونا وبا کی رہنما ہدایات کو فالو کرنے کی۔ طلبہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا ماسک اور سینیٹرز لے کر آئے جن کے پاس نہیں ہوگا تو ان کو انتظامیہ دستیاب کرائے گا۔

والدین کی جانب سے ایک انڈر ٹیکنگ یونیورسٹی لے رہی جو انڈر ٹیکنگ فارم اے ایم یو ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اگر طلبہ کو کسی طرح کی کوئی پریشانی ہوتی ہے تو اس کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔ لیکن اگر کوئی بھی بچہ ایفیکٹ ہوتا ہے تو اس کے لئے آئسولیشن روم رہے گا اس کو وہاں رکھا جائے گا۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 2:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.