ETV Bharat / city

اے ایم یو: ٹائم کیپسول میں کیا کیا محفوظ؟ - undefined

دو روز قبل یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک 'ٹائم کیپسول' ویکٹوریہ گیٹ کے سامنے آئندہ سو برس سے 150 برس تک کے لیے دفن کردیا ہے۔

ٹائم کیپسول میں کیا کیا محفوظ؟
ٹائم کیپسول میں کیا کیا محفوظ؟
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 2:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک 'ٹائم کیپسول' کو یونیورسٹی کی تاریخی عمارت ویکٹوریہ گیٹ کے سامنے واقع پارک میں 30 فٹ گہرے خندق میں آئندہ سو برس کے لیے یونیورسٹی اور محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے تاریخی دستاویزات دفن کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائم کیپسول اس لیے زمین میں دفن کیا جاتا ہے کہ کبھی اگر وہاں کی موجودہ عمارت زمیں بوس ہوجائے اور کچھ بھی نشاں باقی نہ رہیں تو آثار قدیمہ کی جانب سے کھدائی کے بعد ٹائم کیپسول کی مدد سے اس مقام اور حالات کے بارے میں پتہ لگایا جاتا ہے۔

اعلی معیار کے سٹیل سے تیار شدہ اس ٹائم کیپسول میں رکھے گئے دستاویزات کو جدید سائنسی طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے

اعلی معیار کے سٹیل سے تیار شدہ اس ٹائم کیپسول میں رکھے گئے دستاویزات کو جدید سائنسی طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔ مشمولات کو رکھنے کے لیے ایسڈ فری اور کیمیکل فری کاغذ کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس میں خلیق احمد نظامی کا تیار کردہ سرسید البم رکھا گیا ہے۔

سنی 1875 سے 1919 تک محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج علی گڑھ سے متعلق مضامین اور تقریریں (نواب محسن الملک کے ذریعے تیار کردہ) موجود ہے۔

آئندہ سو برس کے لیے یونیورسٹی اور محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے تاریخی دستاویزات دفن کردیے ہیں

  • تھیوڈور موریسن کی ایم اے او کالج کی تاریخ
  • سرسید احمد خان کی حیات و کارنامے پر مبنی جی ایف آئی گراہم کی کتاب
  • بھارت میں مسلم تعلیم کی جھلک از پروفیسر شان محمد، جلد یکم ودوئم
  • سنہ 1920 کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایکٹ اور یونیورسٹی کے قوانین
  • سرسید احمد خاں از پروفیسر کے اے نظامی
  • جہان سید از پروفیسر ایم عاصم صدیقی و ڈاکٹر راحت ابرار
  • حیات جاوید (اردو) از الطاف حسین حالی
  • حیات جاوید (انگریزی ترجمہ از پروفیسر رفیق احمد)
  • حیات جاوید (ہندی ترجمہ از ڈاکٹر راجیو لوچن ناتھ شکل)
  • ہسٹری آف ایم اے او کالج علی گڑھ از ایس کے بھٹناگر
  • جلسہ تقسیم اسناد میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تقریر، کنوینشن ایٹ اے گلانس (1920، 2020
  • محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کا کلینڈر (1911-1912)
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کلنڈر (1932)
  • اے ایم یو ڈائری 2020
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کا سنگل کلر پرنٹ آؤٹ
  • اے ایم یو چانسلروں اور وائس چانسلروں کی فہرست
  • اے ایم یو کی ترتیب وار تاریخ (1920- 2020) از ڈاکٹر راحت ابرار
ویکٹوریہ گیٹ کے سامنے آئندہ سو برس سے 150 برس تک کے لیے دفن کردیا

واضح رہے کہ 20دسمبر 2020 صدی تقریب کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر اور پوسٹل سٹامپ اور ٹائم کیپسول میں مشمولات اور اس کی پیش رفت کو رکھا گیا ہے۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا ہے کہ یہ ٹائم کیپسول مستقبل کی نسلوں کے فائدے کے لیے ہے اور اس میں 19 کی قابل فخر تاریخ کو رکھا گیا ہے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائم کیپسول میں رکھے گئے دستاویزات کو جدید سائنسی طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔ مشمولات کو رکھنے کے لیے ایسڈ فری اور کیمیکل فری کاغذ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے مزید کہا کہ تاریخ روایت کو منتقل کرنے کے عمل سے شروع ہوتی ہے اور روایات ماضی کی عادات ورواجوں کو مستقبل میں لے جانے کا ہی نام ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ٹائم کیپسول دفن کیا گیا ہے اس میں دو چیزیں خاص ہیں

انہوں نے جارج سنتاینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ماضی کو یاد نہیں کرتے ہیں انہیں اسے دوہرانے کی تکلیف سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ جنوری سنہ 1877 کو ایم اے او کالج کی سنگ بنیاد رکھتے وقت وائسرائے اور گورنر جنرل لارڈ لٹن کے ذریعے دفن کیے گئے کیپسول کو باہر نکالنے کے طور طریقے پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام 1920 میں عمل میں تھا، اور یونیورسٹی نے اپنے قیام کے سو سالہ جشن کے بعد آج 26 جنوری کے موقع پر ایک تاریخی 'ٹائم کیپسول' دفن کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس کیپسول میں آئندہ 100 برسے کے لیے محمڈن اینگلو اورینٹل کالج اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سالہ تاریخ کو ایک دستاویزات کی شکل میں 'ٹائم کیپسول' کے اندر دفن کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

اس ٹائم کیپسول کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہائی ٹیمپر سٹیل سے بنایا گیا ہے جس کا وزن 1.5 ٹن سے بھی زیادہ ہے جس میں یونیورسٹی کی تاریخ اور اہم دستاویز رکھے گئے ہیں۔

یوم جمہوریہ کے موقع پرچم کشائی کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ساتھ رجسٹرار عبدالحمید، پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین، یونیورسٹی پروکٹر، ڈی ایس ڈبلیو کے ساتھ دیگر عہدیداران کی موجودگی میں یونیورسٹی کی تاریخی عمارت وکٹوریہ گیٹ کے سامنے ٹائم کیپسول کو زمین کے اندر دفن کیا گیا۔

واضح رہے بانی درس گاہ سرسید احمد خان نے آج سے تقریبا 144 برس قبل آٹھ جنوری سنہ 1877 کو محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھتے وقت انہوں نے بھی ایک کیپسول کی شکل میں کچھ دستاویزات یونیورسٹی کی آماجگاہ میں دفن کی تھی جو آج بھی موجود ہے۔

ٹائم کیپسول کو دفن کرنے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ٹائم کیپسول دفن کیا گیا ہے اس میں دو چیزیں خاص ہیں۔

ٹائم کیپسول میں کیا کیا محفوظ؟
ٹائم کیپسول میں کیا کیا محفوظ؟

انہوں نے کہا کہ 'ایک تو محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی تاریخ اور دوسرا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوسالہ تاریخ کو اس ٹائم کیپسول میں محفوظ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں سرسید احمد خان کی کتابوں کے ساتھ صد سالہ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جاری کیا جانے والا ڈاک ٹکٹ اور خطاب بھی محفوظ ہے۔

وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ اس کیپسول میں یونیورسٹی کے سبھی وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر کے نام بھی موجود ہیں، جس کو خاص کار بونائز پیپر میں نائٹروجن گیس کے ساتھ دفن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس ٹائم کیپسول کے لیے ہم نے ٹیکنیکل مدد آئی آئی ٹی کانپور سے لی اور مجھے پوری امید ہے کہ جب سو سال بعد یونیورسٹی دو سو سالہ جشن منائے گی تو آنے والی نسلوں کے لیے یہ بہت کارآمد ہوگا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ رکن انچارج اور ٹائم کیپسول مواد کے انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا اے ایم یو کے 100 برس مکمل ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک ٹائم کیپسول بھی تیار کیا جائے اس کے بعد ایک کمیٹی بنائی گئی اور بڑی بحث کے بعد یہ طے کیا گیا کہ کیا کیا چیزیں اس کیپسول میں محفوظ کی جائیں گی۔

اس کیپسول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہائی ٹیمپر سٹیل سے تیار شدہ ہے اور اس کا وزن 1.5 ٹن سے زیادہ ہے اور اس میں گیس بھی ڈالی گئی ہے تاکہ جو دستاویزات رکھے گئے ہیں وہ محفوظ رہیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ اس دستاویزات میں دستاویزات کو ایسڈ فری بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نو فروری سنہ 1873 کو بنارس میں سرسید احمد خان نے ایک مستقبل کی یونیورسٹی بنانے کا خواب دیکھا تھا اور اس کی تاریخ اور 22 دسمبر 2020 کو وزیراعظم نے صد سالہ تقریب کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہے اور یونیورسٹی کی تاریخ کے ساتھ اے ایم یو کے جتنے بھی کانووکیشن ہیں جن لوگوں نے خطاب کیا ہے وہ سب محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ اس کیپسول میں سرسید احمد خان کی پوری سیرت (بایوگرافی) موجود ہے اور ایم اے او کالج کی تاریخ کو بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انجینیئر راجیو شرما نے بتایا اس ٹائم کیپسول کو خاص سٹیل سے تیار کیا گیا ہے، اس میں رکھے سبھی دستاویزات میں نائٹروجن گیس کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ یہ دستاویز خراب نہ ہوسکیں اور اگلے سو سے دو سو برس تک محفوظ رہیں۔

یونیورسٹی کے طالب علم صائم احمد خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو خوش قسمت بتایا اور کہا کہ وہ اس تاریخی موقع ٹائم کیپسول کے گواہ ہیں۔

وائس چانسلر نے ٹائم کیپسول کمیٹی کے ممبران اے ایم یو رجسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس)، پروفیسر مرزا فیصل ایس بیگ (مکینیکل انجینئرنگ، شعبہ)، پروفیسر ایم کے پنڈیر (تاریخ شعبہ)، ڈاکٹر راحت ابرار، یونیورسٹی انجینئر راجیو کمار شرما، ڈاکٹر محمد شاہد (ڈپٹی ڈائریکٹر، سرسید اکیڈمی)، عشرت عالم (صدر، شعبہ تاریخ)، یونیورسٹی لائبریری ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر محمد ندیم (کمپیوٹر سائنس، شعبہ) ڈاکٹر محمد عرفان (میوزیولوجی، شعبہ)، ڈاکٹر رضوان احمد (ریموٹ سینسنگ و جی آئی ایس ایپلیکیشن شعبہ)، ڈاکٹر پرویز محمود (ڈائرکٹر، کمپیوٹر سنٹر) اور پھول چند گونڑ (آئی آئی ٹی کانپور) کا شکریہ ادا کیا، جبکہ رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے پروگرام کی نظامت کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.