ETV Bharat / city

اے ایم یو میں عیدالفطر کی رونقیں ماند

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پر چھائے غم کے بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر طالبہ نے کہا 'تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات سے اے ایم یو میں غم کا ماحول ہے، صدمے میں علیگ برادری ہے۔'

amu students celebrated eid during lockdown

author img

By

Published : May 14, 2021, 10:49 PM IST

کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ پچیس دنوں میں 60 سے زیادہ اے ایم یو کے ریٹائرڈ، تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی اموات ہو چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں صدمے کا ماحول ہے۔ کورونا وبا کی رہنما ہدایات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بند ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں طلبا کے رہائشی ہال بھی بند ہیں۔

ویڈیو

اے ایم یو میں موجود طلبا جو کسی وجہ سے اپنے گھر نہیں جا سکے انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں غم کا ماحول ہے، چاروں طرف سناٹا ہے، عید الفطر کے موقع پر بھی اے ایم یو میں رونق نہیں ہے، جبکہ عیدالفطر کے روز صبح سے رات تک رونق رہتی تھی'۔

طالب علم حیدر علی نے بتایا کہ 'صبح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جاتی تھی جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا، تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ مقامی لوگ بھی شرکت کیا کرتے تھے لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب اے ایم یو کی جامع مسجد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی گئی'۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران اے ایم یو کے تقریباً 60 سے زیادہ تدریسی و غیر تدریسی اور ریٹائرڈ ملازمین کی اموات ہونے سے علیگ برادری صدمے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.