جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوئی فائرنگ کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ایک کینڈل مارچ نکالا۔
باب سید پر پہنچ کر طلباء و طالبات نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم شہادت پر خراج عقیدت بھی پیش کی۔
کینڈل مارچ کے بعد طلبا و طالبات نے باب سید پرجامعہ ملیہ اسلامیہ میں گولی لگنے والے طالب علم کے لیے دعا بھی کی۔
کینڈل مارچ کے دوران طلبا نے جامعہ میں ہوئی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے آزادی کے نعرے لگائے۔
باب سید کے قریب بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ایک بڑی تصویر کے نیچے کینڈل رکھ کر ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کی۔
مزید پڑھیں:جامعہ فائرنگ معاملے پرسختی سے کاروائی کی جائے: امیت شاہ
یونیورسٹی طالبہ ندا نے بتایا کہ'جس طلبا کو آج گولی لگی ہے ہم نے اس طلبا کے لیے یکجہتی مارچ نکالا ہے اور آج گاندھی جی کی یوم شہادت کے لیے بھی مارچ نکالا ہے۔ اس مارچ کو چنگی گیٹ سے باب سید تک جائیں گے۔