علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائم ریزیڑینشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) طلبا کو لائبریری، ہاسٹل کے ساتھ ساتھ وہ تمام سہولیات بھی مہیا کراتی ہے جو سول سروسز امتحانات کے ساتھ دیگر امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔
کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم وسیم رمضان ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ' انہوں نے کشمیر پبلک سروس کمیشن جو امتحان منعقد کراتی ہے اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' میں بہت خوش نصیب ہوں کہ علی گڑھ میں مجھے آر سی اے جیسا پلیٹ فارم ملا'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ”علی گڑھ سے میں نے قانون کی پڑھائی کی، میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر طلبا جو سول سروسز میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، سے یہی کہنا چاہوں گا کہ وہ محنت کریں اور کامیابی حاصل کریں”۔
آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر عمران سلیم نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' آر سی اے ایک حکومت ہند کی اسکیم ہے جو ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، مسلم بچوں اور خواتین کیلئے ہے۔ خواص طور پر ان بچوں کے لیے جنہیں معاشرتی و دیگر پریشانیوں کی وجہ سے موقع نہیں مل پاتا ہے تو یہ ایک ریزیڈینشئیل کوچنگ پروگرام ہے جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذریعے ہمیں ہاسٹل کی سہولیات کے ساتھ دیگر سہولیات بھی مہیا کراتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ' ہمارے یہاں یو پی ایس سی میں 105، جیوڈیشری میں 83، اور ایس ایس سی- سی جی سی پروگرام میں تقریبا 130 طلبہ و طالبات ہیں۔
پروفیسر عمران سلیم نے مزید کہا کہ' یہاں طلبا کے لیے سبھی سولیات ہیں بس اگر کوئی یہ طے کر لے کہ مجھے پڑھنا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ناکامی کی کوئی وجہ نہیں ہوسکتی، ابھی وسیم نے جموں وکشمیر پی سی ایس میں کامیابی حاصل کی ہے میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آر سی اے کی اسسٹنٹ پروفیسر صائمہ شاداب نے بتایاکہ' آر سی اے چار مختلف قسم کے کوچنگ پروگرام مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مہیا کرا تا ہے، جن میں سول سروسز، ایس ایس سی، سی جی ایل، جیو ڈیشری اور نیٹ جی آر ایف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
سرسید ڈے پر ستیہ پال ملک مہمان خصوصی ہوں گے
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امید ظاہر کی کہ' اس کامیابی سے یقینا دیگر طلبا و طالبات کو بھی تحریک ملے گی اور ان کی ہمت افزائی ہوگی۔