ETV Bharat / city

اے ایم یو کے پروفیسر شعیب ظہیر کا انتقال - علیگڑھ، اترپردیش

نامور فزیشیئنس اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، شعبہ میڈیسن کے پروفیسر شعیب ظہیر کا دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا جہاں وہ گزشتہ بیس روز سے زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔

Prof. Shoaib Zaheer
پروفیسر شعیب ضہیر
author img

By

Published : May 11, 2021, 10:35 PM IST

پروفیسر شعیب ظہیر کے انتقال پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر شعیب ظہیر ایک سنجیدہ لائق ڈاکٹر و محقق تھے۔ ان کی وفات سے ہم نے ایک عمدہ ڈاکٹر اور مقبول استاد کھو دیا۔ ان کا انتقال میرا ذاتی خسارہ ہے۔ ہم سب ان کے اور ان کے کنبہ کے لیے دعا گو ہیں۔

پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین) فیکلٹی آف میڈیسن نے کہا کہ "پروفیسر شعیب ظہیر اپنے مریضوں پر بھرپور توجہ دیتے تھے اور ان کا خیال رکھتے تھے۔ وہ اپنے ساتھی اساتذہ اور طلبا کے بھی بہت قریب تھے۔''

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ "نوجوان اساتذہ اور طلبا نے پروفیسر شعیب ظہیر کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھا اور ان سے بھرپور استفادہ کیا۔ انکی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔''

پروفیسر شعیب ظہیر جے این میڈیکل کالج میں بطور لیکچرار 1992 میں وابستہ ہوئے اور آگے چل کر اسسٹنٹ پروفیسر اور پروفیسر بنے۔ اس سے قبل انہوں نے 1988 میں ایم بی بی ایس اور 1991 میں ایم ڈی کیا تھا۔''

پروفیسر شعیب ظہیر نے معیاری رسائل میں اپنے اختصاص کے موضوعات پر مضامین لکھے اور طبی کانفرنسوں میں شرکت کی۔ پروفیسر شعیب ظہیر نے جے این میڈیکل کالج کے علاوہ کنگ خالد یونیورسٹی، سعودی عربیہ اور دیوان آف رائل کوٹ مسقط میں بھی اپنی خدمات انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.