ETV Bharat / city

اے ایم یو: ڈاکٹر کلب صادق کی یاد میں چیئر قائم کرنے کا مطالبہ

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کے 4 ممبران پر مشتمل ایک وفد اے ایم یو پہنچ کر پرو وائس چانسلر سے ملاقات کی، وفد نے المنائی فنڈز کے لیے ایک لاکھ روپے کے ساتھ ساتھ ایک میمورنڈم بھی دیا، جس میں ڈاکٹر کلب صادق کے نام سے ایک چیئر قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

amu old boys association of lucknow delegation give memorundom to pvc of amu
اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کے وفد پرو وائس چانسلر کو میمورنڈم دیا
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 6:41 PM IST

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کے عہدیداران کا ایک وفد یونیورسٹی پہنچنے کے بعد سیکریٹری سید محمد شعیب کی سربراہی میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین، پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ، چیئرمین المنائی کمیٹی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے سابق طلبا کے فنڈز کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی فراہم کیا۔

اے ایم یو: ڈاکٹر کلب صادق کی یاد میں چیئر قائم کرنے کا مطالبہ

اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، لکھنؤ کے وفد نے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین کو میمورنڈم دے کر یونیورسٹی کے مختلف مسائل پر انتظامیہ سے خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اے ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر کلب صادق کے نام سے چیئر قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کے جوائنٹ سیکرٹری عاطف حنیف نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمارر وفد نے یونیوسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں بہت سارے پوائنٹ تھے، جیسے کلب صادق کے نام سے ہم لکھنؤ میں اسکالرشپ اور ایوارڈ شروع کر رہے ہیں، اور کلب صادق کے نام سے اے ایم یو میں ایک چیئر قائم کروانا چاہتے ہیں۔

amu old boys association of lucknow delegation
اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کا ایک وفد اے ایم یو پہنچ کر پرو وائس چانسلر سے ملاقات کی

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، لکھنؤ کے جنرل سیکرٹری سید محمد شعیب نے بتایا کہ ہم لوگوں نے ایک لاکھ روپے المنائی فنڈز میں عطیہ کیے ہیں لیکن کسی وجہ سے وائس چانسلر سے ملاقات نہیں ہو سکی اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین سے ملاقات کرکے ہم نے ان کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔

میمورنڈم کے مطالبات میں ایک اہم مطالبہ یہ ہے کہ اے ایم یو کے لوگو سے "علم الانسان مالم یعلم" کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ستارے لگا دیے گئے ہیں، جس کو لے کر علیگ برادری میں ناراضگی ہے،اس وجہ سے میمورنڈم میں یہ فیصلہ لیا ہے اس پر وائس چانسلر نظرثانی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.