ETV Bharat / city

AMU Medical College Seats Approved: اے ایم یو میڈیکل کالج کو ایم سی ایچ سیٹوں کی منظوری ملی - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لال نہرو میڈیکل کالج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو تعلیمی سال 2021-22 سے ایم سی ایچ پروگرام کی دو سیٹ کی منظوری ملی گئی ہے۔AMU Medical College Two Seats Approved۔

http://10.10.50.70//urdu/31-December-2021/up-ali-nmc-approves-mch-seats-at-amu-jnmc-01-7206466_31122021100713_3112f_1640925433_917.jpg

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 12:26 PM IST

نیشنل میڈیکل کمیشن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں تعلیمی سال 2021-22 سے ایم سی ایچ پروگرام کی دو سیٹوں کی منظوری دی ہے. اس سلسلے میں این ایم سی کے میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریڈنگ بورڈ Medical Assessment and Reading Board نے مکتوب جاری کر دیا ہے۔

AMU Medical College Seats Approved
اے ایم یو میڈیکل کالج کو ایم سی ایچ سیٹوں کی منظوری ملی

نیشنل میڈیکل کمیشن National Medical Commission کے میڈیکل اسسٹینٹ اینڈ ریڈنگ بورڈ نے معائنہ کاروں کی رپورٹ پر غور کیا اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں دستیاب تدریسی وسائل و سہولیات کے بارے میں پی جی ایکسپرٹ گروپ کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے نیورو سرجری میں دو ایم سی ایچ سیٹوں کی منظوری دی۔

نیوروسرجری شعبہ، جے این ایم سی کا تیسرا شعبہ ہے جس میں سپر اسپیشلٹی پروگرام کی منظوری دی گئی ہے. اس سے قبل شعبہ پلاسٹک سرجری اور شعبہ کارڈیالوجی کو بھی ایم سی ایچ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور Vice Chancellor of Aligarh Muslim University Professer Tariq Mansoor جنہوں نے اس سے قبل نیورو سرجری میں اسپیشل ٹیسٹوں کی منظوری کے معاملے کی پیروی کی تھی، نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ہم جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں اعلی ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایم سی ایچ Neurosurgery کی منظوری سے مریضوں کے لئے سپر اسپیشلٹی خدمات مزید بہتر ہوں گی۔"

پروفیسر منصور نے کہا "ہم نے نیوروسرجری میں این سی ایچ پروگرام کے لیے مطلوبہ سبھی شرائط ومعیارات کو پورا کیا ہے۔ معائنہ ٹیموں کے کئی دوروں نے ہماری تجویز کو منظوری دے دی ہے. یہ اس خطہ کی طبی خدمات کو مستحکم کرنے میں مدد گار ہوگا۔"

مزید پڑھیں:

پروفیسر منصور نے کہا "ہمیں میڈیکل اسسٹنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کی طرف سے منظوری کا مکتوب موصول ہوا ہے اور تعلیمی سال 2021-22 سے کورس شروع کرنے کی دیگر رسمی کاروائی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.