ETV Bharat / city

اے ایم یو کی سابق طالبہ کو آئی سی سی آر کے بین الاقوامی مقابلہ میں اول انعام

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 8:27 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ ترسیل عامہ کی سابق طالبہ ماس کمیونیکیشن کی آمنہ امّ تسنیم کو انڈین کونسل فور کلچرل ریلیشن (آئی سی سی آر) کے انٹرنیشنل ویڈیو بلاکنگ مقابلہ میں اول انعام سے نوازا گیا ہے۔ یہ انعام دو ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔

amu mass communication alumna wins iccr international prize
اے ایم یو کی سابق طالبہ کو آئی سی سی آر کے بین الاقوامی مقابلہ میں اول انعام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ ترسیل عامہ کی سابق طالبہ آمنہ امّ تسنیم نے اپنے ایک مختصر ویڈیو میں ہندوستان کی تہذیب و تاریخ اور رنگ برنگی زندگی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو کے شعبہ ترسیل عامہ میں متعدد غیر ملکی طلبہ و طالبات داخلہ لیتے ہیں اور ماریشس کے کئی طلبہ نے یہاں سے تعلیم حاصل کی ہے۔

صدر شعبہ پروفیسر پرتیباس پردھان نے تسنیم کو بین الاقوامی حیثیت کے حامل مقابلہ میں اول انعام ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تسلیم کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کا سفری تجربہ جو ایک ویڈیو بلاک کے لئے تیار کیا گیا تھا ان کی مادرِ علمی کے لیے توصیف و ستائش کا باعث بنے گا اور انہیں آئی سی سی آر کے ویڈیو بلاکنگ مقابلہ میں اول انعام حاصل ہوگا۔

تسنیم نے 2015 میں ترسیل عامہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کی ویڈیو کو مارشس میں واقع انڈیا مشن نے 33 ممالک سے موصول ہونے والی انٹریز میں عمدہ ترین قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.