یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے لیا ہے۔ ایس این ہال کی انیکسی معین الدین ہاسٹل کو طلبہ و طالبات کے لیے اور یو جی سی۔ ایچ آر ڈی سینٹر کے ہاسٹل میں طلبہ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں تعدی کے شکار افراد کو علیحدہ کرکے رکھا جائے گا۔ پرووسٹ ایس این ہال اور ڈائریکٹر یو جی سی- ایچ آر ڈی سینٹر اپنے اپنے قرنطینہ مرکز کے انچارج ہوں گے۔
![amu](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-hostel-converts-into-quarantine-01-7206466_13062020160310_1306f_01686_324.jpg)
طالبات کے قرنطینہ مرکز کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن میں ڈاکٹر فرح اشر، ڈاکٹر سنا ماریہ، ڈاکٹر نشاط حیدر رضوی اور ڈاکٹر نشاط فاطمہ شامل ہیں۔ اس ٹیم کے انچارج ایم اے ایس کے ڈائریکٹر ہوں گے۔
اسی طرح طلبہ کے قرنطینہ مرکز کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے ان میں ڈاکٹر نجم الہدیٰ خان، ڈاکٹر شاہد پروین، شاکر ایم حیدر اور ڈاکٹر طیبہ لیاقت شامل ہیں، یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر انجارج اس ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔