ETV Bharat / city

اے ایم یو: بارہویں جماعت کے طلبہ کا آن لائن امتحان کرانے کا مطالبہ - etv urdu

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) بارہویں جماعت کے دو طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے طلبہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ طلبہ نے باب سید پر احتجاج کر کے امتحانات آن لائن کرانے کا مطالبہ کیا۔

اے ایم یو: بارہویں جماعت کے 2 طلبہ کورونا مثبت، امتحان آن لائن کرانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 4:32 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی دسویں جماعت کے امتحان یکم اپریل اور بارہویں جماعت کے امتحانات تین اپریل سے آف لائن شروع ہو چکے ہیں۔ امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کو اے ایم یو انتظامیہ نے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق بارہویں جماعت کے دو طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے بارہویں جماعت کے طلبہ پریشان ہیں۔ باب سید پر احتجاج کر کے طلبا نے انتظامیہ سے بقیہ امتحانات آن لائن کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کر رہے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ہماری پوری ذمہ داری لے یا تو امتحان آن لائن کرآئے۔
باب سید پر احتجاج کر رہے طالب علم احمد زین نے بتایا کہ 'ہمارے ہاسٹل میں بھی تین طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں ایک ہی ڈائننگ میں کھاتے ہیں اور امتحان دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہمیں بھی کورونا ہو سکتا ہے۔'
طلبہ نے انتظامیہ امتحانات آن لائن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ایک لاکھ کورونا متاثرین پائے گئے ہیں۔ ایسے میں آف لائن امتحان کرنا مناسب نہیں ہے'۔
اے ایم یو: بارہویں جماعت کے 2 طلبہ کورونا مثبت، امتحان آن لائن کرانے کا مطالبہ
بارہویں جماعت کا طالب علم محمد شریف کا کہنا ہے کہ' جب ہاسٹل میں قیام کر رہے طلبہ کے درمیان کورونا پھیل رہا ہے تو کیا بعید ہے کہ ہم لوگ بھی اس کی گرفت میں آ جائیں۔ آج نہیں تو کل امتحان کے بعد ہم اپنے گھر جائیں گے تو ہمیں اور ہمارے والدین کو بھی کورونا ہو سکتا ہے۔
اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ یونیورسٹی کے دیگر امتحانات کی طرح ہمارا امتحان آن لائن کر ائے ورنہ انتظامیہ ہماری پوری ذمہ داری لے۔ احمد حسین نے بتایا تقریبا آٹھ سو طلبہ علامہ ہال میں مقیم ہیں جو امتحان دینے کی غرض سے ایک ساتھ رہ ہیں '۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.