علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اےایم یو) میں ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے 2021 بیچ کے آئی پی ایس، محب اللہ انصاری اور 2020 کے آئی آر ٹی ایس، سیف اللہ نے سول سرویسز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ دونوں نوجوان افسران نے سول سروسز کے چیلنج کو سر کرنے کے لیے نصاب کی مکمل تیاری اور منصوبہ بندی کے سلسلے میں اپنے تجربہ سے آگاہ کیا۔
2020 بیچ کے آئی آر ٹی ایس، سیف اللہ نے کہا کہ "طلبہ مسلسل اخبارات پڑھیں اور لکھنے کی مشق کریں تاکہ ان کے جوابات بہتر ہوں۔
2021 بیچ کے آئی پی ایس محب اللہ انصاری نے کہا کہ ایک شیڈول کے ساتھ پڑھائی کرنے سے منظم طریقہ سے تیاری ہوگی اور منفی خیالات غالب نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو خود اعتمادی بھی ایک مطلوبہ صفت ہے جس سے ذہن و دماغ پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے ڈائریکٹر پروفیسر عمران سلیم نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آر سی اے اپنے طلبہ کو سبھی کوچنگ سہولیات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ اپنی محنت اور لگن سے یو پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کے لوگو سے آیت 'علم الانسان ما لم یعلم' ہٹائی گئی
ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کی ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر آسیہ چودھری نے مہمان مقررین کو یادگاری نشان پیش کئے۔ ڈاکٹر سبلو خان نے اظہار تشکر کیا، جبکہ نظامت کے فرائض محمد طارق نے انجام دیے۔