ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں آج یوم آئین منایا گیا۔ ایڈمنسٹریٹو بلاک میں منعقدہ تقریب میں رجسٹر۱ر عبدالحمید (آئی پی ایس) نے آئین ہند کی تمہید کو پڑھا اور حاضرین کو آئین کا حلف دلایا۔
اس موقع پر سبھی انتظامی دفاتر و شعبوں کے سربراہان موجود تھے۔ رجسٹرار نے کہا کہ آئین ہند عمدہ حکمرانی کا ایک مضبوط ستون ہے۔ انہوں نے آئین میں مذکور بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا۔
یوم آئین پر آن لائن مذاکرہ اور ویبینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سر سید ہال (نارتھ) میں پرووسٹ پروفیسر کے اے ایس ایم عشرت نے حاضرین کو حلف دلایا اور آئین ہند کی تمہید کو پڑھا۔ اس موقع پر کووڈ 19 سے متعلق رہنما ہدایات کا خاص لحاظ رکھا گیا۔
دوسری طرف سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں کارگزار وائس پرنسپل ڈاکٹر صبیحہ عبدالسلام نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے سامنے آئین ہند کی تمہید کو پڑھا اور اپنی تقریر میں آیئن ہند کی معماروں کو خراج عقیدت پیش کی۔
اسی طرح یونیورسٹی کے این سی سی یونٹ میں بھی یوم آئین منایا گیا۔ این سی سی رضاکاروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے آئین ہند کی تمہید کو پڑھی جانے کی آن لائن تقریب میں حصہ لیا۔
اس موقع پر بنیادی حقوق و ذمہ داروں کے موضوع پر پوسٹر سازی اور سلوگن رائٹنگ مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اے ایم یو میں یوم آئین منایا گیا - آیئن ہند کی معماروں کو خراج عقیدت پیش کی
یوم آئین پر آن لائن مذاکرہ اور ویبینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سر سید ہال (نارتھ) میں پرووسٹ پروفیسر کے اے ایس ایم عشرت نے حاضرین کو حلف دلایا اور آئین ہند کی تمہید کو پڑھا۔ اس موقع پر کووڈ 19 سے متعلق رہنما ہدایات کا خاص لحاظ رکھا گیا۔
![اے ایم یو میں یوم آئین منایا گیا amu celebrates constitution day](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9677775-149-9677775-1606406961889.jpg?imwidth=3840)