ETV Bharat / city

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شاندار ارتقائی سفر، نمایاں حصولیابیوں پر مبنی کتاب کا اجرا - ڈائریکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ادارے کے ارتقائی سفر، تاریخ اور نمایاں حصولیابیوں پر روشنی ڈالنے والی ایک اہم کتاب'آکسفورڈ آف دا ایسٹ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 1920-2020' حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔ جو کہ 330 صفحات اور 70 مقالات پر مشتمل ذخیم کتاب ہے۔

A book on the evolutionary journey and significant achievements of Aligarh Muslim University
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ارتقائی سفر، نمایاں حصولیابیوں پر مبنی کتاب
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 5:50 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یو جی سی، ایچ آر ڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی اور سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز، کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جوہی گپتا کی مرتب کردہ اس کتاب کو 'آکسفورڈ آف دا ایسٹ' علیگڑھ مسلم یونیورسٹی 1920-2020' کو وائیوا بکس، نئی دہلی نے شائع کیا ہے جو 17 مقالات اور 330 صفحات پر مشتمل ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ارتقائی سفر، نمایاں حصولیابیوں پر مبنی کتاب

کتاب کا مقدمہ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اور تعارف پروفیسر عبد الرحیم قدوائی اور ڈاکٹر جوہی گپتا نے تحریر کیا ہے۔

اے ایم یو کے یو جی سی - ایچ آر ڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' آپ حضرات کو علم ہے کہ سرسید احمد خان کا یہ خواب تھا اور ان کے لیے جو مثالی نمونہ تھا وہ آکسفورڈ تھا اور جس نے سرسید کو سب سے زیادہ متاثر کیا وہ وہاں کے طلبہ کا تربیتی اور رہائشی نظام تھا۔ تعلیمی معیار تو یقینا وہاں بہتر تھا اور سر سید ہمیشہ اسی نہج اور اسی طریقے پر علی گڑھ کو بھی ڈھالنا چاہتے تھے۔

پروفیسر اے آر قدوائی نے مزید کہا کہ' جب سو سالہ تقریبات کا مرحلہ آیا تو گذشتہ برس اکتوبر میں یہ طے پایا کہ' ملک و بیرون مملک کی دیگر یونیورسٹیز کے وہ طلبہ جنہوں نے سر سید پر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر، علی گڑھ تحریک پر اور مسلمانوں پر نمایاں کام کیے ہیں ان سے درخواست کی کہ وہ اس موضوع پر اپنے مقالات ارسال کریں تاکہ اس پر مشتمل ایک کتاب شائع کی جائے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان طلبہ نے دعوت قبول کی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اس طرح 17 مقالات اور 330 صفحات پر مشتمل یہ ذخیم کتاب منظر عام پر آئی اور اس میں بعض نام بہت ہی نمایاں ہیں۔

مزید پڑھیں:

'یوگی حکومت ملزمین کو پناہ دے رہی ہے'

ان میں خاص طور پر ڈاکٹر ڈیوڈ، امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جنہوں نے سرسید پر کتابیں اور مضامین لکھنے پر زندگی وقف کر دی۔

قابل ذکر ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کے ممتاز ترین اداروں میں شمار کی جاتی رہی ہے اور اس ادارے نے مختلف کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو فیض پہنچایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.