علی گڑھ شہر کوتوالی کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہے میں واقع مسجد کو انتظامیہ و مقامی دکانداروں نے ہولی کی وجہ سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ مسجد کے قریب کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے ہم اسی طرح مسجد کو ڈھک دیتے ہیں۔ احتیاطاً برقعے والی خواتین اور دیگر حضرات کو چوراہے سے نیچے نہیں جانے دیتے جہاں پر ہولی کھیلی جاتی ہے'۔
واضح رہے کہ عبدالکریم چوراہا علی گڑھ شہر کا حساس علاقہ کے ساتھ مصروف ترین مرکزی بازار بھی ہے۔ جہاں پر خاصی تعداد میں ہندو اور مسلم مذاہب کے لوگوں کی دکانیں موجود ہیں۔ چوراہے پر مسجد کے سامنے پولیس چوکی بھی موجود ہے جہاں پر عید الاضحی، عید الفطر، ہولی اور دیوالی جیسے بڑے تہواروں پر خاصی تعداد میں فورس تعینات رہتی ہے۔مسجد کو مکمل طور سے ڈھکنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مسجد کے اندر کسی بھی طرح سے کوئی رنگ یا گلال نہ جائے اور ماحول خراب نہ ہو۔'مسجد کو ہولی کے سبب ڈھکا گیا عقیل پہلوان نے بتایا ہولی کی وجہ سے ہم لوگ اس مسجد کو گزشتہ تین برسوں سے ڈھک دیتے ہیں۔ ہم مسجد کی پوری حفاظت کرتے ہیں دیکھ بھال کرتے ہیں۔ حالت کی نزاکت کے علاوہ ہم مسجد اس لیے بھی ڈکھتے ہیں کہ ہولی کے دوران مسجد میں کسی بھی طرح کی کوئی گندگی نہ ہو اور مسجد کو پاک صاف رکھا جائے'۔
عقیل پہلوان نے مزید بتایا پولیس انسپکٹر، کوتوالی اور چوکی انچارج ہمارے پاس آئے اور ہم سے مسجد ڈھکوانے کی بات کہیں اور ہم لوگوں نے پوری مسجد پیک کروا دی ہے اور یہاں پر ہم لوگ کھڑے ہوکر حفاظت کرتے ہیں'۔