علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو سنٹرل یونیورسٹی کامن انٹرنس ٹیسٹ (CUCET) میں شامل کیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ اب یونیورسٹی کی کل ہونے والی اکیڈمی کونسل کی میٹنگ میں ہوگی،سنٹرل یونیورسٹی کامن انٹرنس ٹیسٹ (CUCET) کے سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے 9 اپریل کو خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ یونیورسٹی ٹیسٹ میں شرکت کر ے گی یا نہیں۔selective use of CUET for admissions, Centre tells AMU
مرکز حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کو ٹیسٹ میں شرکت کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ لیکن اے ایم یو کی طرف سے ابھی تک صورتحال واضح نہیں کی گئی ہے، اے ایم یو کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اقلیتی ادارہ ہے، اور اقلیتی ادارے سے متعلق معاملہ بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اے ایم یو میں داخلہ ہمیشہ اے ایم یو ایکٹ کے مطابق ہوتا ہے
اس سلسلے میں وائس چانسلر کی جانب سے یو جی سی کو خط بھی لکھا گیا تھا۔ اے ایم یو کے خط کے جواب میں یو جی سی نے کہا تھا کہ کامن انٹرینس ٹیسٹ میں حاضر ہونے سے اے ایم یو کو کوئی نقصان نہیں ہے۔ اس کے اندرونی نظام پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
تاہم اے ایم یو نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ سنٹرل یونیورسٹی کامن انٹرنس ٹیسٹ میں شامل ہوگا یا نہیں۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے اکیڈمک کونسل کا خصوصی اجلاس 9 اپریل کو طلب کیا ہے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کامن انٹرنس ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہے یا نہیں۔ اب سب کی نظریں اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے پرٹکی ہیں۔
مزید پڑھیں:Placement Training Program For Handicap Students:اے ایم یو میں معذور طلبہ کے لئے پلیسمینٹ ٹریننگ پروگرام
کل ہونے والی یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کی اطلاع یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے دی۔