ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج، سینکڑوں طلبا پر مقدمہ درج - اے ایم یو کے 500 طلبا پر مقدمہ درج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ شب شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے بعد 500 نامعلوم طلباء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

A case has been registered against 500 unidentified students of amu after the protest against CAB
اے ایم یو کے 500 طلبا پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 5:30 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف گزشتہ شب تقریبا دس ہزار طلبا نے احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے بعد یونیورسٹی طلبا رہنماؤں نے ایک کمیٹی بنا کر یہ فیصلہ کیا کہ گیارہ تاریخ کو یونیورسٹی کے تمام طلبا بھوک ہڑتال پر رہیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اب یونیورسٹی طلبہ دھرنا لگائیں گے۔ لیکن ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے کہ دھرنا کہاں اور کب لگائیں گے۔

یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق لیڈران اور جے این یو سے بھی کچھ طلبا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔

علیگڑھ ایس پی ابھیشیک

گزشتہ شب میں احتجاج کے بعد علیگڑھ انتظامیہ نے یونیورسٹی سرکل پر خاصی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا ہے جس میں یہ آر اے ایف کے جوان بھی شامل ہیں۔

علیگڑھ ایس پی ابھیشیک نے بتایا کل شام تقریبا ساڑھے چھ بجے اے ایم یو کے طلبہ نے احتجاج کیا تھا شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی، اس احتجاج کی یونیورسٹی طلبہ نے اجازت بھی نہیں لی تھی۔ جو دفعہ 144 کی صاف خلاف ورزی ہے اس لیے 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.