ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں کورونا متاثرہ مریضوں کی سانس اس وقت رک گئی جب جواہر لال نہرو ہاسپٹل کے کووڈ وارڈ میں اچانک آکسیجن کی سپلائی بند ہوگئی۔
آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے مریضوں کے لواحقین چیخ و پکار کرنے لگے اور موقع پر موجود ریزیڈنٹ ڈاکٹرز و نرسنگ اسٹاف نے قریبی آکسیجن پلانٹ سے آکسیجن سلنڈر لینے کے لیے دوڑ لگا دی لیکن اس کے باوجود وہ دو مریض کو نہیں بچا سکے۔
دس منٹ کے وقفہ کے بعد مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی دوبارہ شروع کر دی گئی، اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے ہاسپٹل میں اس طرح کا معاملہ پیش آنا لوگوں کے لیے تشویش کا سبب بن گیا ہے۔
چشم دید آشیش بیروا کے مطابق ٹراما وارڈ میں کچھ وقت کے لیے افراتفری کا ماحول برپا ہوگیا تھا اور تین مریضوں کی حالت بے حد نازک ہوگی تھی جبکہ ڈاکٹروں نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہر ممکن مریض کو بچانے کی کوشش کی لیکن دو مریضوں کی موت ہوگئی۔
کووڈ وارڈ میں آکسیجن پلانٹ سے سینٹرل لائین تک سپلائی میں خلل پیدا ہونا ہاسپیٹل انتظامیہ اور ان کے اسٹاف اور سوال پیدا کرتا ہے۔