ETV Bharat / city

پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ اجمیر پہنچا - اجمیر عرس

پاکستان سے 211 زائرین کا قافلہ راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ غریب نواز کے 808 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لیے پہنچ چکا ہے۔

The first convoy of Pakistani visitors arrives in Ajmer
پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ اجمیر پہنچا
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 8:43 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:05 AM IST

اجمیر میں پاکستان زائرین کو سخت حفاظتی انتظام کےدرمیان شب میں ڈھائی بجے اتارا گیا۔ زائرین سربراہ رشید محمد کی قیادت میں زائرین درگاہ جائیں گے جو غریب نواز کی بارگاہ میں پاکستانی حکومت اور ملک کی طرف سے چادر پیش کر نے کے بعد دعا خوانی کریں گے۔

چادر کب پیش کی جائے گی اس کی اطلاع حفاظت کے مدنظر نہیں دی گئی ہے۔ تاہم یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 6 رجب یعنی 2 مارچ کو قل کی رسم سے قبل مقامی انتظامیہ کی طرف سے چادر پیش کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس دوران پا کستانی زائرین کوسخت حفاظتی دائرے میں رکھا جائے گا۔

اجمیر اسٹیشن پہنچنے پر سبھی زائرین کو پرانی منڈی واقع سینٹرل گرلس اسکو ل لایا گیا۔ جہاں ہمیشہ کی طرح ان کے قیام وطعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص قافلہ سے الگ نہ ہو نے پائے۔

نئے فرمان کے مطابق قافلہ کے کسی بھی فرد کو حفاظتی دستہ کے ساتھ ہی کہیں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ قافلہ 7مارچ تک اجمیر میں قیام کرے گا۔

پاکستانی زائرین کی سلامتی کو لے کر پوری احتیاط اور مستعدی برتی جا رہی ہے۔ ضلع اور پولیس انتظامیہ کے علاوہ آئی بی اور ریاستی خفیہ عملہ نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ضلع مجسٹریٹ وشوموہن شرما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹر دیپ سنگھ نے میڈیا کو زائرین سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.