اجمیر درگاہ تھانہ انچارج دلبیر سنگھ فوجدار نے بتایا کہ پنی گرام پولیس چوکی کے قریب واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں زائرین کے قیام کی موصولہ اطلاع پر حرکت میں آئی پولیس نے پیر کی رات گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا اور 16 زائرین کو پکڑ لیا۔
ان میں سے کسی نے بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرا رکھا تھا اور لاک ڈاؤن کے دوران پانچ جون کو وہ کیرالہ سے بطور گروپ مالابار گیسٹ ہاؤس میں قیام کیے ہوئے تھے۔ ان زائرین کو پولیس نے مقامی جے پور روڈ پر واقع قرنطینہ مرکز بھیج دیا جہاں آج ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
پولیس نے گیسٹ ہاؤس کے منتظم نفیس چشتی کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے کیونکہ یہ لوگ درگاہ میں داخلے پر پابندی کے باوجود زیارت کے لیے یہاں ٹھہرائے گئے تھے۔
(یو این آئی)