ریاست راجستھان میں کورونا وبا سرکاری ہدایت نامہ میں تبدیلی کے بعد اجمیر شریف عرس urs in ajmer میں شرکت کرنے والے زائرین کو بےحد خوشی حاصل ہوئی ہے۔
صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 810 عرس مبارک کی تقریب 810th Anniversary of Khawaja Moinuddin Hassan Chishti محفل سماع اور دیگر رسومات رات میں ادا کی جاتی ہے۔ ایسے میں اب عاشق غریب نواز کو راجستھان حکومت نے رات کا کرفیو ہٹا کر انہیں راحت دی ہے۔
صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں covid19 کے مطابق پھول چادر چڑھانے پر بھی پابندی عائد تھی۔ اس کے علاوہ رات گیارہ سے صبح کے پانچ بجے تک کرفیو نافذ تھا۔
خواجہ صاحب کے 810 ویں عرس مبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم تنظیموں نے اس کے خلاف آواز بلند کی تھی اور راجستھان کی حکومت سے یہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد کانگریس کی راجستھان حکومت نے اس ہدایت نامے میں تبدیلی کر رات کا کرفیو ہٹا دیا اور درگاہ میں چادر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ غریب نواز کے در پر بسنت کا تہوار منایا گیا
گہلوت حکومت کے اس فیصلے کو لے کر درگاہ کے خادموں اور عقیدتمندوں میں بے حد خوشی ہے۔
کورونا وبا ہدایت نامہ میں تبدیلی کے بعد خواجہ غریب نواز کے عرس میں اب خاص و عام زائرین کو کسی طرح کی دشواری پیش نہیں آئے گی۔