ETV Bharat / city

شریعت کے مطابق ہی قربانی پیش کریں: مفتی مولانا بشیر القادری - The Prophet of Islam, Hazrat Muhammad Mustafa (peace be upon him)

21 جولائی کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی، اس سلسلے میں اجمیر کے مفتی مولانا بشیر القادری نے تمام امتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی ہے کہ وہ شریعت کے مطابق ہی اللہ عزوجل کی بارگاہ میں قربانی پیش کریں۔

Mufti Maulana Bashir Al-Qadri
مفتی مولانا بشیر القادری
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 1:35 PM IST

مفتی صاحب نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو اپنے نیک بندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی بہت پسند ہے۔ حدیث شریف اور قرآن مجید کی روشنی میں شریعت کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر صاحب نصاب پر جانور کی قربانی اللہ کی راہ میں پیش کرنا واجب ہے۔

ویڈیو

قمری کلینڈر کے مطابق ذی الحجہ کا مہینہ آخری ہے، جس کی تین تاریخوں میں یعنی 10 -11 اور 12 ذی الحجہ کو اللہ کی راہ میں قربانی پیش کی جاتی ہے۔ جس شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا پھر مالیت ہو تو ایسے صاحب نصاب مرد ۔ عورت پر اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرنا واجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2021: قیامِ مزدلفہ کے بعد حجاج کرام کی منیٰ میں آمد

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ قربانی کے دنوں میں اللہ عزوجل کو بنی آدم کا کوئی عمل قربانی پیش کرنے سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ قربانی پیش کیا جانا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، جسے آج سارے عالم میں امت مسلمہ جانور کی قربانی پیش کرکے ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.