ETV Bharat / city

خواجہ غریب نواز درگاہ میں داخلے پر پابندی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خواجہ غریب نواز درگاہ اور جگت پیتا برہما مندر کو عام زائرین کے لیے 31 مارچ تک بند کردیا گیا ہے لیکن درگاہ میں صرف بیس افراد کے داخلے کی ہی اجازت ہوگی۔

khwaja-garib-nawaz-dargah-closed-till-31-march
خواجہ غریب نواز درگاہ میں داخلے پر پابندی
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 12:29 AM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعلیٰ کی ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کو عام زائرین کے لیے 31 مارچ تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

خواجہ غریب نواز درگاہ میں داخلے پر پابندی

اجمیر کو مذہبی سیاحت کے شہر کے طور پر عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے، اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ اور پشکر میں جگت پیتا برہما کا واحد مندر ہے۔

دونوں مذاہب کے بڑے مذہبی مقامات ہونے کی وجہ سے ہر روز ہزاروں عقیدت مند تشریف لاتے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب پڑوسی ضلع بھیلواڑہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے اجمیر کی ضلعی انتظامیہ بھی سخت اقدام اٹھا رہی ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جگت پیتا برہما مندر کو بند کرنے کا اقدام پہلے ہی لیا جاچکا ہے جبکہ عام زائرین کے لیے ابھی بھی کھلا ہوا تھا لیکن اب اسے بھی بند کردیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد کلکٹر وشو موہن شرما نے خادم کے دو انجمن اداروں کے نمائندوں، درگاہ کمیٹی کے عہدیداروں اور درگاہ دیوان سے ملاقات کر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام زائرین کے لیے درگاہ 31 مارچ تک بند رکھی جائے گی۔

ضلعی کلیکٹر وشو موہن شرما نے بتایا کہ زائرین جو درگاہ جانے کا پروگرام بنارہے تھے وہ 31 مارچ تک نہ جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران درگاہ میں ضروری رسومات جاری رہیں گے۔ اس کے لیے درگاہ سے وابستہ خادمیں کی تنظیم روزانہ 20 افراد کی ایک فہرست انتظامیہ کو پیش کرے گی۔ صرف 20 افراد درگاہ کے اندر جاسکیں گے۔

انجمن کمیٹی کے صدر سید معین فخر چشتی، درگاہ کمیٹی کے ناظم شکیل احمد اور درگاہ دیوان کے شہزادے نے بھی عمومی زائرین سے 31 مارچ تک درگاہ نہ آنے کی اپیل کی ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جارہی کوششوں میں تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ پشکر کے مقدس جھیل پر عقیدت مندوں کی عبادت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پشکر تیرتھ پروہت سنگھ نے اپنا دفتر بھی بند کردیا ہے۔

تیرتھ پروہت سنگھ کے ترجمان گووند پاراشر نے عقیدت مندوں اور مقامی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مندروں میں ہونے والی آرتیوں میں نہ جائیں۔ پاراشر نے کہا کہ یاتریوں کو بھی ساویتری ماتا مندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

دونوں بڑے یاتری مقامات کے علاوہ وہ تمام مقامات جہاں افراد جمع ہوتے ہیں جیسے ریستوراں اور ہوٹلوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا واحد مقصد وائرس سے احتیاط برتنا ہے اور کورونا کو شکست دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.