عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ہر فرد پریشان ہے ساتھ ساتھ ملکی پیمانے پر ہوئے اس لاک ڈاؤن کے سبب روزی روٹی کمانا دشوار ہو گیا ہے۔
ان ایام میں سب سے زیادہ خریدو فروخت ہونے والی اشیا میں ماسک کی بھی کافی اہمیت بڑھی ہوئی ہے۔
بعض جگہوں میں ماسک کی کالا بازاری کے کئی واقعات ان دنوں پڑھنے او دیکھنے کو بھی ملے ہیں۔
ان تمام حالات کے پیش نظر اب بھارت کھادی ادھوگ نے بھی اس وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے اپنا تعاون دیاہے۔
ان دنوں بازار میں بمشکل دستیاب ہور ہے ماسک کو دیکھتے ہوئے کھادی کپڑے سے بنے ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔
ریاست راجستھان کے ضلع جے پور میں یہ ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔
مختلف رنگ کے یہ ماسک لوگوں ضرور پسند آئیں گے، کیونکہ اب تک بازار میں ملنے والے ماسک، سفید، کالے بھورے پیلے ہوا کرتے تھے لیکن اب کھادی کے کپڑوں سے بنائے جا رہے یہ ماسک مختلف رنگوں اور کم قیمت پر بآسانی دستیاب ہو سکیں گے۔
جے پور کے بجاج نگر میں واقع کھادی انڈسٹریز میں کم و بیش دس ہزار ماسک تیار کیے جا رہے ہیں۔ جسے جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب کرایا جائے گا۔
کھادی گرام ادھیوگ نے حکومت کو تین ہزار ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک ہی وقت میں مختلف کاؤنٹرز کے ذریعہ تقریبا 7 ہزار ماسک بازار میں فروخت کے لئے شیئر کیے جائیں گے۔