ETV Bharat / city

عقیدتمندوں کا اجمیر پہنچنے کا سلسلہ شروع - news of ajmer

خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی سے جڑے اہم مقامات میں شامل انا ساگر جھیل وادی بھی ہے جہاں ایک پہاڑ پر آج بھی عقیدتمند بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔

Ajmer
Ajmer
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 1:20 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع سلطان الہند عطاء رسول حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی سے جڑے اہم مقامات میں شامل انا ساگر جھیل وادی بھی ہے جہاں ایک پہاڑ آج بھی خواجہ صاحب کی یادوں میں آنسو بہا رہا ہے۔

عقیدتمندوں کا اجمیر پہنچنے کا سلسلہ شروع
چلا خواجہ صاحب کے نام سے مشہور اس پہاڑی کے آنسو آج بھی عقیدت مند دیکھنے پہنچتے ہیں، تقریباً نو سو سال قبل اس پہاڑی کے ایک حصے میں بیٹھ کر خواجہ صاحب نے عبادت کی تھی، چلا شریف کے خادم سید قذافی چشتی عرف شبو میاں نے بتایا کی خواجہ صاحب ملک عرب سے دین اسلام کا پرچم لے کر آئے تو سب سے پہلے اسی پہاڑی میں بیٹھ کر اللہ کی عبادت کی تھی اور جب اللہ کے حکم سے اس پہاڑی کو چھوڑا تو اس کا کچھ حصہ ان کی جدائی میں خوب رویا جس کے آج بھی آنسو قائم ہے۔ اس چلا شریف پر زائرین آتے ہیں اور اپنی خوشیوں کی مراد حاصل کرتے ہیں۔ اکثر عقیدت مند اس پہاڑی کے اندر بیٹھ کر عبادت بھی کرتے ہیں اور دعا بھی مانگے ہیں، یہ چلا شریف خواجہ صاحب کی درگاہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں تمام مذاہب کے عقیدت مند پہنچتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.