ETV Bharat / city

شب برأت پر باہر نکلنے سے گریز کیں

شب برات کے موقع پر مختلف ملی اور مذہبی تنظیموں نے اپیل جاری کرکے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ساتھ مساجد یا قبرستان جانے سے پرہیز کرنے پر زور دیا ہے۔

appeal
appeal
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 1:43 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر میں کورونا وائرس کے معاملے پر پورے بھارت کی طرح یہاں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں اجمیر میں مختلف ملی و مذہبی تنظیموں نے شب برأت کے موقع پر مسلمانوں سے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اجمیر میں گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل

وزیر اعظم نرندر مودی کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی اجمیر کے باشندوں نے اس پر بخوبی عمل کیا ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ کے خادم حاجی سید عمران چشتی نے کہا کہ اجمیر میں لوگ حکومت کی ہدایت پر مکمل طور سے عمل کر رہے ہیں۔ درگاہ کے علاقے اور پورے اجمیر میں کوئی بھی باہر نہیں نکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر مختلف ملی اور مذہبی تنظیموں نے مسلمانوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل جاری کی ہے، جس پر بھی مسلمان عمل کریں گے اور اس موقع پر اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں گے۔

عمران چشتی نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق لوگ صفائی کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ ماسک کا استعمال ہو یا سینیٹائز کا ہر طرح سے لوگ خود کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح ہو کہ درگاہ سے متعلق تنظیمیں غریبوں کے درمیان اناج تقسیم کر رہی ہے اور آج مختلف تنظیموں نے لوگوں کو گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ اجمیر میں پولس مارچ بھی کر رہی ہے تاکہ لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ میڈیکل ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے، جس سےکورونا وائرس متاثرہ کی نشاندیہی ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.