ETV Bharat / city

اجمیر پولیس کا کورونا وائرس کے متعلق بیداری مارچ

اجمیر پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور بیدار کرنے کے لیے شہر میں مارچ نکالا گیا۔ جس میں ہر ایک شخص کو ماسک لگانے اور سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے سینیٹائیزر سے بار بار ہاتھ کو صاف کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ajmer police awareness march on corona virus
اجمیر پولیس کا کورونا وائرس کے متعلق بیداری مارچ
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 1:53 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں ضلع پولیس نے کورونا وائرس کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مارچ نکالا۔ جس کے ذریعہ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں عوام میں عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا پیغام دیا گیا۔

اجمیر پولیس کا کورونا وائرس کے متعلق بیداری مارچ

شہر کے بازاروں میں پولیس کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر، بینر اور تختیوں کے ذریعے کورونا سے محفوظ رہنے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کا پیغام دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہر ایک شخص کو ماسک لگانے اور سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے سینیٹائزر سے بار بار ہاتھوں کو صاف کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

پولیس کے اس بیداری مارچ کا مقامی لوگوں نے پھول برساکر استقبال بھی کیا۔ اس موقع پر اجمیر رینج کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔

بیداری مارچ کو اجمیر رنج کے آئی جی ایس سنگاتھر، ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت، پولیس کپتان جگدیش چندر شرما نے ہری جھنڈی دکھا کر پٹیل میدان سے روانہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.