انہوں نے الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون کے دوران ان سے کام کرایا گیا۔
مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کے آبائی گاوں بھیجا جانا چاہیے۔
پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور ان کی شکایات کو نوٹ کیا۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے مزدوروں کو پرسکون کیا اور لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔
واضح رہے کہ مہاجر مزدور ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ اپنے آبائی گاوں جانے کے لیے اجازت بھی حاصل کر رہے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے 3 مئی تک لاک ڈاون کیا گیا ہے۔