گجرات میں محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں میں جنوبی گجرات کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔
اس تعلق سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ تک سورت، نوساری، ولساڑ، اور ڈانگ علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ایسے میں گاندھی نگر میں ویدھر واچ کمیٹی نے ایک میٹنگ کا اہتمام بھی کیا جس میں امدادی کمشنر ہرشد پٹیل نے بتایا کہ کے محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 اکتوبر تک وسطی گجرات، جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے کچھ حصوں میں معتدل بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس میں توقع کی جا رہی ہے کہ شوراشٹر اور جنوبی گجرات کے بھاونگر میں سولہ سے سترہ اکتوبر کے درمیان زبردست بارش ہوگی۔
واضح رہے کہ کاشتکاروں نے دھان کی کٹائی شروع کر دی ہے اس موسم میں بارش کے سبب دھان کی فصل کو کافی نقصان ہو سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ 13 اکتوبر 2020 تک گجرات میں 1122.05 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے جو گزشتہ تین برسوں میں اوسط 831 ملی میٹر کے مقابلے 135.05 ملی میٹر زیادہ ہے۔