ETV Bharat / city

عید میلادالنبیﷺ اور دسہرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - ڈاکٹر گریما ٹھاکر

عید میلادالنبیﷺ اور دسہرہ کے موقع پر احمدآباد میں امت مانوتا ویلفر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

ummat manavta blood donation camp
عید میلادالنبیﷺ اور دسہرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 10:11 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں موجود امت مانوتا ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ہمیشہ سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتی ہے اسی ضمن میں آج احمدآباد میں کورونا گائیڈ پر عمل کرتے ہوئے ایک خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

عید میلادالنبیﷺ اور دسہرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

اس تعلق سے امت مانوتا ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹی توفیق منصوری نے کہاکہ' قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے ہم نے آج عید میلاد النبیﷺ اور دسہرہ کی مناسبت سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس تعلق سے یہاں موجود سول ہاسپٹل بلڈ بینک کی ڈاکٹر گریما ٹھاکر نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے بحران کے بیچ خون کی اشد ضرورت ہے یہ خون ہم ہر ضرورت مند مریضوں تک پہنچائیں گے، تاکہ اس کی زندگی بچ سکے۔

امت مانوتا ویلفر اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی اس پہل سے ہم کافی خوش ہیں۔

کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کمی

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پوری طرح سے حکومت کی گائیڈ پر عمل کیا گیا اور بڑی تعداد میں اس موقع پر لوگوں نے خون عطیہ کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لینے والوں نے کہاکہ' خون کا عطیہ سے ثواب حاصل ہوتا اوراب جب عید میلادالنبی آنے والی ہے اس وقت ہم نے اپنا خون عطیہ دیا ہے تو ہمیں اور بھی زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارا خون کسی کے کام میں آئے یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.