ETV Bharat / city

ڈونلڈ ٹرمپ کے گاندھی آشرم کا دورہ رد ہونے کا امکان - وزیراعظم نریندر مودی خود ان کا خیرمقدم کریں گے

تمام غیرملکی صدور کا جب بھی احمدآباد کا دورہ ہوا ہے ان سب نے گاندھی آشرم کا دورہ کیا اور وہاں گاندھی جی کا چرخہ چلایا ہے۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے تعلق سے یہ خبریں موصول ہورہی ہیں کہ وہ تاج محل میں زیادہ وقت گزاریں گے اسی کے سبب ان کے گاندھی آشرم کے دورے کو رد کیا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گاندھی آشرم کا دورہ رد ہونے کا امکان

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 1:18 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:51 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت دورے پر آرہے ہیں۔ 24 فروری کو وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ احمد آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گاندھی آشرم کا دورہ رد ہونے کا امکان

وزیراعظم نریندر مودی خود ان کا خیرمقدم کریں گے۔ اپنے بھارتی دورے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ سب سے پہلے گاندھی آشرم جانے والے تھے لیکن اطلاعات کے مطابق وہ ایئرپورٹ سے سیدھے موٹر اسٹیڈیم جائیں گے۔

آخری وقت میں ان کو گاندھی آشرم نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ تاج محل کے دیدار کے لئے ان کے پاس وقت بےحد کم تھا۔

سابقہ پروگرام کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا گاندھی آشرم میں تیس منٹ گزارنے کا پروگرام تھا۔ اس سفر کو یادگار بنانے کے لیے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ گاندھی آشرم کے مختلف حصوں کو دیکھنے والی تھیں جس میں ہردے کنج، مینا کٹیر، اور مگن نواس شامل تھا۔

اس قبل بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد دورے پر آئے تمام غیر ملکی صدوروں نے گاندھی آشرم کا دورہ کیا اور چرخہ چلایا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہوگاجب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ احمدآباد آکر گاندھی آشرم کا دورہ نہیں کر یں گے۔

گاندھی آشرم کے کارکنان نے ڈونلڈ ٹرم کے لیے پوری تیاری کی تھی اس کے ساتھ ہی گاندھی آشرم کے انتظامیہ نے بھی خاص مہمانوں کو کچھ تحفہ دینے کا ارادہ کیا تھا۔لیکن موصول اطلاعات کے مطابق اب گاندھی آشرم کا دورہ معطل ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

گجرات کے دورے کے بعد 24 فروری کو ہی امریکی صدر آگرہ پہنچیں گے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تاج محل کا مشاہدہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:جامعہ ملیہ نے مودی حکومت کو 2.66 کروڑ کا بل بھیجا

ساحل یمنا پرتعمیر، سلطنت مغلیہ کے فرمانرواں شاہجہاں کا تعمیر کردہ مقبرہ تاج محل کے دیدار کے بعد ڈونلڈ ساحل یمنا کا جائزہ لیں گے، امریکی صدر کو یمنا کا پانی صاف نظر آئے اس کے لئے یمنا میں گنگا کا پانی چھوڑا گیا ہے ایسے میں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینیا شام کے ساڑھے چار بجے احمدآباد سے آگرہ پہنچے گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.