ETV Bharat / city

احمد آباد: احمد شاہ کے مقبرے کے نزدیک 610 سال سے بجتی ہے نوبت

احمد آباد شہر کو آباد کرنے والے احمد شاہ نے تاریخی وراثتیں تعمیر کرائی تھی، جسے دیکھنے کے لئے لوگ آج بھی دور دور سے آتے ہیں۔ انہی بیش قیمتی وراثتوں میں ایک احمد شاہ کا مقبرہ شامل ہے۔ یہاں ہر روز نوبت بجاکر احمد شاہ کو سلامی دی جاتی ہے۔ دیکھیے رپورٹ۔

The turn has been ringing near the tomb of Ahmad Shah for 610 years

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 3:44 PM IST

Updated : Sep 19, 2021, 5:24 PM IST

احمدآباد شہر کو آباد کرنے والے احمد شاہ نے بیش قیمتی تاریخی وراثتیں تعمیر کرائی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ احمدآباد شہر ایک تاریخی شہر ہے۔ ان تاریخی وراثتوں میں سے ایک احمد شاہ بادشاہ کا مقبرہ بھی ہے جو بادشاہ کے حجرہ کے نام سے مشہور ہے۔ احمد شاہ بادشاہ کے مقبرے میں جانے سے پہلے ایک تاریخی دروازہ بنا ہوا ہے، جسے عام طور سے نوبت خانہ کہا جاتا ہے اس نوبت خانے میں آج بھی احمد شاہ بادشاہ کو سلامی دینے کے لیے نوبت بجائی جاتی ہے۔

احمد آباد: احمد شاہ کے مقبرے کے نزدیک 610 سال سے بجتی ہے نوبت

تاریخ کے اوراق میں ہے کہ 610 سال سے اب تک احمدشاہ بادشاہ کی یاد میں نوبت بجائی جاتی ہے۔

دراصل نوبت ایک روایتی موسیقی ہے جس میں تین طرح کے ساز کے آلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کے نوبت خانہ میں تین تار کی نوبت بجائی جاتی ہے۔ جس میں شہنائی، نگارہ اور طبلے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بادشاہ کے زمانے میں نوبت بجاکر احمد شاہ بادشاہ کی روانگی کا اعلان کیا جاتا تھا، ساتھ ہی مہمانوں کا استقبال، جنگوں کا آغاز، شاہی خاندان میں بچوں کی پیدائش و سالگرہ، شادی اور انتقال کے موقع پر نوبت بجائی جاتی تھی جو روایت آج بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا متنازعہ فیصلہ

نوبت موسیقی کا فن ہے، جسے احمدآباد میں آج بھی لوگ ذوق و شوق سے بجاتے اور سنتے ہیں۔ نوبت کو تاریخی موسیقی میں شامل کیا گیا ہے۔ جسے سننے کے لئے لوگ دور دور سے یہاں آتے ہیں۔ بادشاہ احمد شاہ کی یہ وراثت آج بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2021, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.