ETV Bharat / city

گجرات میں کووڈ-19 متأثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز - corona in gujrat

ریاست میں کورونا مثبت کے 333 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کل اموات 262 درج کی گئی ہے اور 896 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

the-number-of-corona-victims-in-gujarat-exceeds-5000
گجرات میں کووڈ-19 متأثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : May 2, 2020, 10:17 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا کے 333 مثبت نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں کورونا مثبت کیسوں کی کل تعداد پانچ ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ ریاست میں کل 5054 کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ کل اموات 262 ہوچکی ہیں اور 896 صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

آج ریاست میں 26 افراد ہلاک ہوئے جس میں 9 افراد کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی ہے جبکہ 17 افراد کو دیگر بیماریاں تھیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 333 مثبت کیسز درج کیے گئے جس میں سے احمد آباد میں 250،اس طرح ، گاندھی نگر میں 18، اور صورت کے ساتھ ساتھ وڈوڈرا میں 17 اور بھاو نگر و داہود میں 6 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔

احمد آباد میں مثبت کیسز کی تعداد اب ہر روز 200 سے زیادہ آرہی ہے۔ لہذا اموات کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری طرف احمد آباد میں راحت کی خبر یہ ہے کہ مریضوں کے ڈسچارج کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احمد آباد میں آج 63 افراد کو ڈسچارج کیا گیا۔

ریاست میں ڈسچارج ہونے والے معاملات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آج ریاست میں 160 افراد صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس طرح ریاست میں ڈسچارج ہونے والے افراد کی کل تعداد 896 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.