ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ گجرات میں مسلسل کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے سبب یہاں کل متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اطللاع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کی 340 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ریاست میں کورونا کی تعداد 9 ہزار 932 پہنچ گئی ہے۔ وہیں 24 گھنٹوں کے دوران 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ وہیں 282 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں کل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار35 ہوگئی ہے۔
ریاست کے تمام ضلعوں کے مطابق کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد احمدآباد میں ہے۔ یہاں 261 نئے کورونا مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔
وہیں سورت میں 32، وڈوڈرا میں15، راجکوٹ میں12، گاندھی نگر میں 11، سابر کانٹھا میں2، جبکہ پاٹن، گیر سوم ناتھ کھیٹا، جام نگر ارولی مہی ساگر اور سریندر نگر کے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔
صرف شہر احمد آباد میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 171 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ وہیں سورت میں اب تک 1ہزار 15،وڈودرا میں 620 ،گاندھی نگر میں 157، بھاؤ نگر میں 103، بناسکانٹھا میں 83، آنند میں 82، ارولی میں 77، مہسانہ میں 73 پنچ محال میں 68 راجکوٹ میں 78 بوٹاد میں 56 اور مہی ساگر میں 48 معاملے سامنے آئے ہیں۔