این سی پی کے صدر شنکر سنگھ واگھیلا گجرات ماڈل دیوار کے پیچھے جھگیوں میں زندگی بسر کرنے والے غریبوں سے ملاقات کریں گے۔
این سی پی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ 'گجرات میں گزشتہ 22برسوں سے بی جے پی کی حکومت ہے اور مرکز میں بھی بی جے پی بر سراقتدار ہے ایسے میں ترقی کے نام پر کھوکھلی تشہیر اور ناکام سرگرمیوں کی وجہ سے آج عوام پریشان ہے۔ اس کی پول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران نہ کھل جائے اس لیے فوراً دیوار تعمیر کردی گئی اور ریاست کی ناکامیوں کو ڈھانکنے کا کام کیا جا رہا ہے۔'
پورے بھارت کی عوام کو گمراہ کر ووٹ حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت کا شہر احمدآباد میں ایئرپورٹ کے رہائشیوں کی حالت کیا ہے؟ یہ اس دیوار کے بننے سے صاف پتہ چل رہا ہے، ان حالت کے پیش نظر گجرات این سی پی کے صدر شنکر سنگھ واگھیلا ان سے ملاقات کریں گے۔