ETV Bharat / city

طلبہ کے بغیر اسکول ویران - ahmadabad

لاک ڈاؤن سے راحت ملنے کے بعد گجرات میں 8 جون سے اسکولز کھل گئے ہیں لیکن طلبہ کو اسکول میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے مشہور ایف ڈی اسکول کے دروازے تو کھلے ہیں لیکن طلبہ کے بغیر اسکول سنسان ہے۔

School deserted without students
طلبہ کے بغیر اسکول ویران
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 5:30 PM IST

احمدآباد کے جمال پور علاقے میں موجود ایف ڈی ادارے کی جانب سے چلنے والے اسکولوں میں پرائمری سے لے کر ایم اے تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں ہر روز طلبہ تعلیم حاصل کرنے پہنچتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولز ابھی بند ہیں۔

طلبہ کے بغیر اسکول ویران

اس سال بچوں کی تعلیم پر گہرا اثر ہوا ہے۔ اب جب 8 جون سے گجرات میں اسکولز کھل گئے ہیں تب بھی اسکول میں طلبہ کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے بیان کے مطابق شاید 15 اگست کے بعد اسکولوں میں طلبہ نظر آئیں گے۔ ایسے می‍ں اسکولوں میں اساتذہ حاضر ہو رہے ہیں اور طلبہ کی آمد کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔

School deserted without students
طلبہ کے بغیر اسکول ویران

اس تعلق سے ایف ڈی ہائی اسکول کی پرنسپل انیسہ شیخ نے کہا کہ طلبہ کے بغیر اسکول ویران ہے، طلبہ سے ہی اسکول کی رونق ہوتی ہے لیکن فی الحال اسکولوں میں طلبہ کو آنے اجازت نہیں ہے کیونکہ کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے، ہم پوری تیاری کر رہے ہیں کہ اسکول میں بچوں کے آنے پر کیا کچھ انتظامات کیے جائیں گے۔

School deserted without students
طلبہ کے بغیر اسکول ویران

انہوں نے بتایا کہ ہم تمام طلبہ کو کتابیں ان کے گھر پہنچا رہے ہیں۔ آن لائن کلاسز بھی شروع کردی ہے، اسکول میں نششت کا بھی انتظام کیا جائے گا، طلبہ کو فاصلوں کے ساتھ بٹھانے کا انتظام کیا جارہا ہے اور جو بھی سرکاری گائیڈ لائنز ہوں گی اس پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ تاہم اسکول کے اساتذہ بھی پوری طرح بچوں کو پڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.