جمعیت علمائے ہند احمدآباد کے صدر مفتی اسجد قاسمی نے کہا کہ' کورونا وائرس کو ایک سال ہونے کے باوجود کورونا کا زور ختم نہیں ہورہا ہے، ایسے میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔
منگل کے روز پہلی تراویح ہوگی اور بدھ سے پہلا روزہ شروع ہوگا اس موقع پر ہم سب کو ہی اس ماہ مبارک کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھنا ہے اور اس ماہ مبارک میں خوب عبادت و ریاضت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ'کورونا وائرس کا زور مسلسل بڑھتا جارہا ہے، جان ہے تو جہان ہے، اس لئے میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ روزہ رکھیں تراویح کا اہتمام کریں، لیکن کورونا کی جتنی بھی گائیڈ لائن ہے اور جو بھی احتیاطی تدابیر ہیں اس پر مکمل عمل کریں، ایسے میں ہماری طرف سے کسی طرح غفلت نہیں ہونی چاہیے ہمارے ذات سے کسی کو کبھی تکلیف نہیں ہونی چاہیے'۔