ETV Bharat / city

تاؤتے طوفان: گجرات کے لیے راحت پیکج کا اعلان کیا

author img

By

Published : May 19, 2021, 7:27 PM IST

وزیراعلظم نریندر مودی نے طوفان متاثر گجرات کا معائنہ کیا اور ایک ہزار کروڑ روپے کا راحت پیکیج کا اعلان کیا۔

Modi
مودی

توکتے طوفان نے ریاست گجرات کے بھاؤنگر، امریلی اور گیر سومناتھ کے ساحلی علاقوں میں زبردست تباہی مچائی۔ جس سے گجرات کے کئی شہر توکتے طوفان سے متاثر ہوئے اور کافی نقصان ہوا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے طوفان زدہ اضلاع کا ہوائی دورہ کر جائزہ لیا۔ اس کے بعد احمدآباد پہنچ کر طوفان سے پیدا شدہ صورت حال اور نقصان سے متعلق عہدیداروں سے جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی بھی موجود رہے۔ اس میٹنگ کے اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ہزار کروڑ روپے کا امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کو ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو 50000 روپے کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی احمدآباد سے دہلی روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: توکتے طوفان: وزیراعظم نے نقصانات کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ توکتے طوفان کے باعث گجرات کے 5958 دیہاتوں کی بجلی فراہمی رک گئی ہے۔ اس میں سے 2101 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے جبکہ 3750 دیہات میں بجلی فراہم کیے جانے کا کام جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ توکتے طوفان نے گجرات میں کافی تباہی مچائی ہے۔ توکتے طوفان کے سبب اب تک 45 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ دو لاکھ سے زیادہ درخت گر گیے ہیں۔ ریاست میں 112 سڑکیں اب بھی بند ہیں۔ جبکہ 29 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.