احمدآباد: ورلڈ فیزیو تھریپی ڈے کے موقع پر احمد آباد کے جوہا پورا علاقے میں موجود اموا تنظیم کے زیر اہتمام فیزیو تھریپی اویئرنیس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے فیزیو تھریپی ٹریٹمنٹ کا فائدہ اٹھایا۔
ورلڈ فیزیو تھراپی ڈے کے موقع پر احمدآباد فیزیو تھریپی کالج کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے فیزیو تھریپی اویئرنیس کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس تعلق سے اے جے آئی ایم تنظیم کے رکن ماہر دیسائی نے بتایا کہ ورلڈ فیزیوتھراپی ڈے کے موقع پر اے جے آئی ایم، اے ٹی ایف، اموا اور کے اے آئی ایم نے مل کر اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔
اس موقع پر موجود فیز یوتھر اپیسٹ ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ کہ ورلڈ فیزیو تھراپی ڈے کے موقع پر احمد آباد کے دو مقامات پر فیزیو تھراپی کیمپ، پارول آروگیہ سہوا منڈل احمدآباد فیزیو تھراپی کالج کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے اور اپنی اپنی پریشانی بتا کر فیزیوتھراپی ٹریٹمنٹ لی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم جوڑوں کا رشتہ متعارف میلہ
فزیو تھراپی کیمپ میں احمد آباد کے جوہاپورا علاقے کی مسلم خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کیمپ میں پہنچی خاتون نے کہا کہ مجھے پیر کی تکلیف ہے میں چل بھی نہیں پاتی ہوں میرا علاج کروانے دشوار ہو گیا تھا اس لئے میں اس کیمپ میں اپنا علاج کرانے آئے اور بہت اچھے سے مجھے سمجھایا گیا اور فیزیو تھریپی ٹریٹمنٹ دی گئی۔