ETV Bharat / city

گجرات:'لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں نماز و تراویح ادا کرنے کی اجازت دی جائے' - گجرات میں عنقریب مکمل لاک ڈوان

گجرات میں کورونا وائرس متاثرین اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہ اہے۔ ایسے میں گجرات حکومت نے رات 8 بجے تا صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی گجرات میں عنقریب مکمل لاک ڈوان بھی لگایا جا سکتاہے۔

'لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں نماز و تراویح ادا کرنے کی اجازت دی جائے'

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 10:44 PM IST

ماہ رمضان کا آغاز 14 اپریل سے ہونے کی امیدہے۔ ایسے می‍ں احمدآباد کے کانگریس پارٹی کے کاؤنسلر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے رمضان کے دوران مسلم برادری کو تراویح ادا کرنے کے لیے کرفیو میں کچھ رعایت دی جائے۔

گجرات:'لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں نماز و تراویح ادا کرنے کی اجازت دی جائے'

اس تعلق سے احمد آباد کے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ' گجرات میں کورونا وائرس کے سبب کرفیو لگایا گیا ہے اور آئندہ ہفتے سے رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایسے میں مسلم برادری کو نماز اور تراویح ادا کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اس تعلق سے ہم احمدآباد کے پولس کمشنر اور گجرات حکومت کو ایک میمورنڈم سونپنے والے ہیں کہ رمضان المبارک میں تراویح کا وقت 10 بجے سے ہوتا ہے اور گجرات میں 8 بجے سے اور اس وقت کرفیو لگ جاتا ہے اور لاک ڈوان لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ایسے میں کرفیو کے دوران نماز تراویح ادا کرنے کے لئے حکومت کو کچھ خاص اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ تراویح پڑھانے والے حضرات کو پاس دیا جائے یا ان کے لیے ایسا انتظام کیا جائے کہ انہیں نماز اور تراویح پڑھانے میں آسانی ہو اس موقع پر معاشرتی فاصلوں کے ساتھ نماز ادا کی جائے گی تمام طرح کی عبادتیں ہوسکیں تاکہ کورونا وبا کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگی جاسکیں۔

وہیں کانگریس محکمہ اقلیتی احمدآباد کے چیرمین ذوالفخار خان پٹھان نے کہا کہ' اس مسئلے کے پیش نظر ہم نے گومتی پور علاقے کے پی آئی سے بھی ملاقات کی تھی اور ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک میں نماز اور تراویح پڑھنے کی اجازت ملے ایسا انتظام کیا جائے اس مسئلے پر ہم لوگ احمدآباد پولس کمشنر کو بھی ملنے جانے والے ہیں اور ان سے بھی رعایت کی درخواست کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.