ETV Bharat / city

'عید کی نماز کے بجائے عوام چاشت کی نماز ادا کرے' - الوداع جمعہ

گجرات کے ضلع بورسد شہر میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز اور عید الفطر کی نماز کے متعلق مسلمانوں سے بورسد کے معروف عالم دین سید احسان علی اشرفی مصباحی نے دین اسلام اور احادیث کی روشنی میں لوگوں سے شب قدر اور عید الفطر منانے کی اپیل کی ہے۔

'People should offer Chasht prayers instead of Eid prayers'
'عید کی نماز کے بجائے عوام چاشت کی نماز ادا کرے'
author img

By

Published : May 18, 2020, 10:06 AM IST

بورسد کی نگینہ مسجد کے امام سید احسان علی اشرفی مصباحی نے کہا کہ آج کے دور میں مسلمان الوداع جمعہ اور عید کی نماز کیسے ادا کریں یہ بہت بڑا سوال پیدا ہو گیا ہے، ایسے میں لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجبوریوں کی وجہ سے آج مساجد کے دروازے بند ہیں ایسے میں لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کر رہے ہیں اور اب جب شب قدر آنے والی ہے تو اس رات میں خاص طور سے نوافل کی نماز ادا کریں شکرانے کی نماز ادا کریں اور تہجد اور اشراق کی نماز ادا کریں۔

'عید کی نماز کے بجائے عوام چاشت کی نماز ادا کرے'

انہوں نے کہا کہ عید کی نماز کے بجائے چاشت کی نماز ادا کریں۔ ساتھ ہی تکبیر کی صدائیں بھی بلند کریں۔ وہ تکبیر جس کا عیدین میں حکم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک دیکھا گیا کہ عیدالفطر کی نماز عید گاہ مساجد اور بڑی درگاہوں میں ادا کی جاتی تھی لیکن مساجد بند ہونے کی وجہ سے عیدالفطر کی نماز کے بجائے چاشت کی نماز گھروں میں ادا کی جائے اور لاک ڈاؤن کا عمل کیا جائے عید کے دن بھی پوری طرح سرکاری ہدایت پر عمل کرتے ہوے عید منائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.