ETV Bharat / city

گجرات: مانسون کی روانگی سے لوگوں میں خوشی - نوراتری کا تہوار شروع ہوگیاہے

گجرات میں اس برس 41 فیصد زیادہ بارش درج کی گئی،ریاست میں بارش کا پانی اتنا جمع ہوگیا ہے کہ اس کا استعمال آئندہ دوبرسوں تک کیا جاسکتا ہے۔

مانسون کی روانگی سے لوگوں میں خوشی
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 8:38 AM IST

Updated : Oct 4, 2019, 8:44 AM IST

ریاست گجرات میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 10 اکتوبر سے اس برس کا مانسون رخصت ہو جائے گا۔

رواں برس مانسون تھوڑا تاخیر سے شروع ہوا تھا اور ختم بھی تاخیر کے ساتھ ہو رہا ہے، اس مرتبہ ملک بھر میں زیادہ بارش درج کی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس برس محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سے کہیں زیادہ بارش ہوئی،جس سے بہار میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

گجرات میں اس برس 41 فیصد زیادہ بارش درج کی گئی،ریاست میں بارش کا پانی اتنا جمع ہوگیا ہے کہ اس کا استعمال آئندہ دوبرسوں تک کیا جاسکتا ہے۔

مانسون کی روانگی سے لوگوں میں خوشی

عام طور پر مانسون کی روانگی یکم ستمبر سے شروع ہوتی ہے، لیکن اس بار کا مانسون کافی طویل رہا، یعنی کہ مانسون 40 دن تاخیر سے ملک سے روانہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں اب تک 41 فیصد بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں درج کی گئی، جس کے سبب سوراشٹر میں زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

گجرات میں 29 ستمبر سے نوراتری کا تہوار شروع ہوگیاہے ، اس دوران شدید بارش ہونے سے منتظمین مایوس ہیں، لیکن اب گجرات سے مانسون کی رخصتی سے وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں اور بازاروں میں رونقیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

Last Updated : Oct 4, 2019, 8:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.