ETV Bharat / city

بغیرماسک کے نکلنےپر جرمانہ

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 8:12 PM IST

کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان ، گجرات کا شہر احمد آباد کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔

بغیرماسک کے نکلنےپر جرمانہ
بغیرماسک کے نکلنےپر جرمانہ

کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان ، گجرات کا شہر احمد آباد کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔

احمد آباد میں کورونا وائرس کے 23 نئے کیسز کے ساتھ کُل 266 کورونا مریص ہوچکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں احمد آباد میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے کورونا سے لڑنے کے لئے سخت احکامات دیئے ہیں۔ جس کے تحت اب احمد آباد میں ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

کل صبح 6 بجے سے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اگر کوئی شخص ماسک پہنے بغیر گھومتا ہے تو اس پر 5 ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا اور اگر وہ جرمانہ ادا نہیں کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

13 اپریل کی صبح 6 بجے سےتمام افراد کو منہ پر ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔ 13 اپریل سے ، اے ایم سی کی ٹیم عوامی مقامات پر موجود ہوگی۔ اگر کسی نے بھی اس اصول پر عمل نہیں کیا تو اسے سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گجرات میں اب تک کورونا کے 493 کیسز درج ہو چکے ہیں تاہم ہر روز اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.