ETV Bharat / city

گودھرا کے نام پر ایک اور گرفتاری - ای ٹی وی بھارت اردو

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رفیق حسین بَھٹُک گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی اکسپریس ٹرین کے ایک کوچ میں بھیڑ کے ذریعہ آگ لگانے میں شامل تھا۔

godhra incident connection
godhra incident connection
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 9:54 AM IST

گودھرا معاملے کے بعد گجرات میں پھیلے فرقہ وارانہ فساد میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔ اس دوران بڑی تعداد میں اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنا کر ان پر حملے کئے گئے اور پولیس کاروائی میں بھی انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اب ایک بار پھر گودھرا کے نام پر 19 سال بعد گجرات پولیس نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رفیق حسین بَھٹُک گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی اکسپریس ٹرین کے ایک کوچ میں بھیڑ کے ذریعہ آگ لگانے میں شامل تھا۔ پیر کے روز پولیس نے اس کی جانکاری دی ہے۔

گجرات کے پنچ محل ضلع کے پولیس کمشنر لینا پاٹل نے کہا کہ 51 سالہ بھَٹُک ملزموں کے اس گروپ کا حصہ تھا جو اس پوری سازش میں شامل تھا۔ پاٹل نے کہا کہ بھٹک گزشتہ 19 سالوں سے فرار تھا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گودھرا پولیس نے اتوار کی رات ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع سگنل پھلیہ کے ایک گھر میں چھاپہ ماری کر وہاں سے بھٹک کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق جانچ کے دوران بھٹک دہلی فرار ہو گیا تھا۔ اس کے خلاف قتل، فساد پھیلانے سمیت کئی دفعات کے تحت معاملے درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ بھٹک گودھرا ریلوے اسٹیشن پر مزدوری کرتا تھا اور وہ کوچ پر پتھراؤ کرنے اور اس پر پٹرول ڈالنے میں شامل تھا، جس کے بعد دیگر ملزمین نے کوچ میں آگ لگا دی تھی۔

واضح ہو کہ 27 فروری 2002 میں گودھرا معاملے میں 59 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد پوری ریاست میں فرقہ وارانہ فساد پھیل گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک کئے گئے تھے اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.