ETV Bharat / city

گجرات ضمنی انتخاب: این سی پی نے امیدوار کی فہرست جاری کی

author img

By

Published : Oct 15, 2019, 6:16 PM IST

ریاست گجرات میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں این سی پی نے تمام چھ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ بہرام پورا سیٹ کے لئے این سی پی مسلم امیدوار مزمل میمن کو ٹکٹ دیا ہے۔

این سی پی امیدوار

بتایا جاتا ہے کہ مزمل نے بہرام پورا میں زمینی سطح پر کام کیا ہے۔ ان کی محنت اور تحریک کے سبب آج احمدآباد کے کچرے کے پہاڑ پیرانہ ڈمپنگ سائٹ کو ہٹانے کا شروع کیا گیا ہے۔

کانگریس رہنما بدرالدین شیخ کے کانگریس کمیٹی سے استعفی دینے کے بعد پورے بحرام پورا میں زیادہ تر لوگ کانگریس سے ناراض نظر آرہے ہیں جس کا فائدہ دوسری پارٹی کے لوگ اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں بحرام پورا کے ضمنی انتخابات کے لئے این سی پی امیدوار مزمل میمن نے کمر کس لی ہے۔

مزمل میمن اس سیٹ کو حاصل کرنے کے لئے گھر گھر جاکر وؤٹ کی اپیل کر رہے ہیں اور اپنے کئے گئے کام و مہیم کو لوگوں کو بتار رہے ہیں۔ مزمل میمن کا کام با آسانی ہو اس مقصد کولے کر این سی پی کی جانب سے احمدآباد کے دانی لمڈا علاقے میں ایک آفس کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔ اس میں این سی پی کے مسلم رہنماؤں کے ساتھ این سی پی کے کافی اراکین بھی موجود رہے۔

این سی پی امیدوار

اس تعلق سے مزمل میمن نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بحرام پورا سیٹ جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اگر میں جیت حاصل کرتا ہوں تو اس علاقے کی پسماندگی کو دور کروں گا'۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی سہولیات کو ہر حال میں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہوں گے۔

وہیں احمدآباد شہر این سی پی کے صدر دھیرین بھٹ نے اس سلسلے میں کہا کہ 'مزمل میمن پر ہمیں پورا بھروسہ ہے اور ان کے کام کے سبب اسے جیت ضرور حاصل ہوگی اور جیتنے کے بعد احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں ایک آفس بھی ہماری ضرور بنے گی۔ ہم مزمل میمن کے جیتنے کے لئے دعا کر رہے ہیں اور ان کے کام پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں'۔

22 اکتوبر کو بحرام پورا کے ضمنی انتخابات میں گھڑی کے نشان پر این سی پی کے اس امیدوار کو زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل ہوگا ایسا دعوی کیا جا رہا ہے ایسے میں یہ تو 24اکتوبر کے نتائج ہی بتائیں گے کے جیت کا سہرا کس کے سر جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.