احمدآباد کا وسترا پور تالاب ایک سیاحتی مرکز ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کےلیے آتے ہیں۔ کچھ روز قبل سیر و تفریح کےلیے یہاں آئے ایک مسلمان خاندان نے نماز ادا کی تھی (Namaz at Vastrapur lake) جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔
نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وی ایچ پی اور بجرنگ دل کارکنوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا اور وسترا پور تالاب میں ہنومان چالیسہ پڑھا اور نماز ادا کی گئی جگہ پر گنگا جل جھڑکا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
احمدآباد عید میلاد النبی جلوس: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم پہنچی کمشنر آفس
احتجاج کررہے بجرنگ دل کارکن ہرین رباری نے کہا کہ وستراپور تالاب میں گزشتہ کئی سالوں سے ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ''یہاں نماز ادا کرکے ہندوؤں جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مسئلہ پر بجرنگ دل نے بھی احتجاج کیا اور کہا کہ وہ وسترا پور کو پالڈی اور جوہاپورا بننے نہیں دیں گے۔ یہ ہندوؤں کا علاقہ ہے، یہاں ہندو اکثریت میں رہتے ہیں۔''