ریاست کجرات کے شہر احمد آباد میں سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف گزشتہ 45 دنوں سے احمدآباد کے مورارجی چوک میں خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں۔
اس دھرنے میں ہر روز ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام کیے جارہے ہیں اسی ضمن میں گزشتہ روز دھرنے پر سی اے اے این آر سی اور این پی آر عنوان سے ایک تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی نے اسپیکر کو خط بھیجا
اس شاندار تقریری مقابلے میں 90 طلبا نے حصہ لیا۔ اور بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس تعلق سے مظاہرین نے کہا کہ آج کے بچوں کے دماغ پر بھی سی اے اے این آر سی کا گہرا اثر پڑ رہا ہے اس تقریری مقابلے میں اس کی عکاسی دیکھنے کوملی بچوں نے سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے مختلف عنوانین پر اپنی تقاریر پیش کی۔